انہوں نے تو جوتا پہنانے کے لئے بھی نوکرانی رکھی ہوئی ہے ۔۔ ملکہ الزبتھ نے اپنے کون کون سے کاموں کے لئے نوکر رکھے ہوئے ہیں؟

image

ملکہ الزبتھ جن کو باس لیڈی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ انتہائی پُروقار شخصیت کی مالک ہیں۔ اپنا ہر کام اتنی نفاست پسندی سے کرواتی ہیں کہ کسی کو بُرا بھی نہیں لگتا ہے اور نہ کسی کو ان کے کام کرنے میں کوئی دکت محسوس ہوتی ہے۔

ملکہ چونکہ ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت چلتی ہیں تو ایس طرح وہ اپنے مخصوص نوکر بھی رکھتی ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ملکہ الزبتھ نے اپنے نوکروں کو کس قسم کی نوکری دی ہوئی ہے؟

الزبتھ کے مخصوص نوکروں کی مخصوص ذمہ داریاں:

٭ واٹر مین:

ملکہ نے اپنے لئے ایک خاص قسم کے اعلیٰ تجربہ کار واٹرمین رکھے ہوئے ہیں، جب ملکہ کو سمندر کی سیر کے لئے جانا ہوتا ہے ان نوکروں کو جوکہ آبی ماہر ہوتے ہیں ان کو باقاعدہ بلواتی ہیں، میٹننگ رکھتی ہیں، اور پھر ساتھ جاتی ہیں۔

٭ گھڑ سوار:

ملکہ کو چونکہ گھر سواری بہت پسند ہے، اس لئے ہمیشہ اپنے ساتھ ایک گھڑ سوار رکھتی ہیں اور سب سے زیادہ تنخواہ بھی اس کو دیتی ہیں۔ گھڑ سوار صرف گھوڑا ہی چلانے والا نہیں یوتا بلکہ اعلیٰ نسل کے دوڑنے والے جانوروں کو بھی چلانا جانتا ہے۔

٭ جوتے دیکھنے کے لئے:

ملکہ نے اپنی ایک خاص جوتے بنانے والا ماہر رکھا ہوا ہے جو ان کے لئے ایسے جوتے بناتا ہے جس میں موزے پہننے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ آرام دہ ہوں۔ یہ ایسا ماہر نوکر ہوتا ہے جو ہر دن کے ہر تقریب کی جگہ کے لحاظ سے ملکہ کے جوتے ڈیزائن کرتا ہے۔

٭ جوتے پہنانے والی:

ملکہ نے شروع سے ایک جوتے پہنانے والی نوکرانی رکھی ہوئی ہے، جو ان کے پاؤں میں جوتے پہناتی ہے اور ان کے پاؤں کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے

٭ ماہرِ فلکیات:

ملکہ نے اپنے لئے ماہرِ فلکیات بھی رکھے ہوئے ہیں جو انہیں ہر دن کا الگ ستارہ دیکھ کر بتاتے ہیں تاکہ ملکہ کامیابی سے ہر قدم اٹھا سکیں۔

٭ ماہرِ موسیقی:

ملکہ کو موسیقی بہت پسند ہے اس لئے موسیقار ان کی پسند کو خاطر میں رکھتے ہوئے بینڈ باجے کے ساتھ۔ ملکہ کو گانے سناتا ہے،۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts