بچوں کی پیدائش یقیناً سب ہی والدین کے لئے دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے جس کے لئے وہ قریباً 9 ماہ کا طویل انتظار بھی کرتے ہیں اور اولاد کو دیکھنے کے بعد تو جیسے زندگی بھر کا سکون مل جاتا ہے۔
مگر کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کو اولاد کی خوشی تو نصیب ہوتی ہے، مگر کچھ اس انداز سے کہ وہ خود بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک جوڑے کی کہانی ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
23 سالہ الیگژینڈر اور اینٹونی کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ حیران کُن مرحلہ اس لئے تھا کیونکہ جب الیگژینڈر حاملہ ہوئیں تو ڈاکٹر نے ایک بیٹے کے بارے میں بتایا مگر جوں ہی 5 ماہ گُزرے 4 بچوں کی تشخیص ہوئی لیکن ڈیلیوری سے کچھ وقت قبل ڈاکٹر نے بتایا کہ حاملہ خاتون کے پیٹ میں 5 بچوں کی شبیہہ ملتی ہے، جس پر خاتون اور ان کے شوہر کو حیرانی ہوئی کہ آخر اور کتنے بچے پیدا ہوں گے۔
اینٹونی کہتے ہیں کہ:
'' میری ایک بیٹی پہلے بھی تھی، پھر دوسری مرتبہ بیوی حاملہ ہوئی تو مجھے لگا کہ اب میری فیملی مکمل ہونے والی ہے، مگر مجھے نہیں پتہ تھا کہ حمل میں یوں 5 بچوں کا تحفہ مجھے ملے گا، میں نے پہلے صرف ایک بیٹے کے کپڑے خریدے تھے ڈاکٹر کے بتانے پر 4 کے خریدے مگر آخری وقت میں ایک ننھی بیٹی کے لئے کپڑے خریدنے جانا مشکل تھا کیونکہ میری بیوی لیبر روم میں تھی، یوں بالآخر میری بیوی نے 5 بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا۔''
الیگژینڈر کے مطابق:
'' دورانِ حمل مجھے لگ رہا تھا کہ جیسے میرے پیٹ میں ہر وقت کچھ کچھوے دوڑتے رہتے ہیں، پہلی مرتبہ حمل اتنا مشکل نہ تھا، جتنا دوسری مرتبہ مشکل ہوگیا، کیونکہ ایک ساتھ 5 بچے میرے اندر پرورش پا رہے تھے اور یہ بلکل الگ احساس تھا۔''
واضح رہے کہ یہ بچے جولائی 2013 میں Czech
ریاست میں پیدا ہوئے تھے۔