کیا آپ بھی بجلی کے زیادہ بل سے پریشان ہیں ؟ جانیں اس ماہ صارفین کے بجلی کے بل میں کس حد تک کمی ہوگی؟

image

کراچی کے شہریوں کے ساتھ ویسے تو ہر بات میں ناانصافی اور زیادتی کی جاتی ہے، اور بات پھر اگر بجلی کی ہو تو بجلی سے بھی کراچی والوں کو محروم کر دیا جاتا ہے، شدید گرمی، تپتی دھوپ میں جب بجلی بھی چلی جاتی ہے تو کراچی کے شہریوں کو قیامت خیز منظر محسوس ہونے لگتا ہے۔

ہر سال بجلی کے فی یونٹس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل عام صارفین کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف معیشیت کمزور ہوتی ہے بلکہ ملک میں مہنگائی کی شرح بھی مذید بڑھ جاتی ہے۔

اگر سال 2021 کی بات کی جائے تو بجلی کی انتہائی طلب 3 ہزار 800 میگاواٹ سے زائد ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے، جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 200 میگاواٹ زیادہ ہے ۔۔

کے-الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق:

3 ہزار 200 میگاواٹ میں مزید 850 میگاواٹ بجلی شامل کی جارہی ہے جس سے بجلی کی مجموعی ترسیل 4 ہزار 50 میگاواٹ ہوجائے گی جس کا مطلب یہ ہوا کہ جتنی بجلی اس وقت کراچی والوں کو دی جا رہی ہے اس میں تقریباً 250 میگاواٹ بجلی اضافی دی جائے گی جس سے کسی حد تک صارفین لوڈشیڈنگ کے بوجھ سے بچ جائیں گے۔

جنریشن ایفیشنسی

’کے الیکٹرک‘ نے یہ بھی کہا ہے: '' جنریشن ایفیشنسی میں بھی بہتری کی گئی ہے۔ مالی سال 2020ء میں جنریشن ایفیشنسی 38 فیصد تک رہی جو کہ گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ ہے۔

بجلی کے نرخوں میں کمی

چونکہ بجلی ٹیرف میں 27۔5 فیصد کمی کی گئی ہے جس سے کے-ای انتظامیہ کے مطابق جبلی کے نرخوں میں یقیناً 10 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے اور عام صارفین کے لئے یہ خوش آئین ہے، البتہ اس بات کا حتمی اعلان اپریل کے آخری ایام میں کیا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.