اگر آپ بھی سحری تک جاگنے کے عادی ہیں تو یہ بات ضرور جان لیں کہ۔۔

image

رمضان المبارک میں بیشتر لوگ سحری تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں جو ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

پُر سکون نیند انسانی جسم اور ذہن کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ پُرسکون نیند انسانی نفسیات اور جسمانی اعضا کے بہتر طور پر کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سرے یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ صبح جلد اُٹھنے اور رات کو جلدی سونے کے عادی افراد کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والوں کو زیادہ امراض اور صحت کے مسائل درپیش ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد میں کسی بھی مرض سے درمیانی عمر میں موت کا خطرہ جلد اُٹھنے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے افراد جو رات کو دیر تک جاگتے اور پھر دن کو دیر تک سوئے رہتے ہیں وہ دیگر افراد کی نسبت موت کے 10فیصد زیادہ خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق رات کو دیر تک بیدار رہنے والے مختلف قسم کے نفسیاتی اور جسمانی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے ایسے لوگ جنہیں صبح جلد بیدار ہونا ہوتا ہے مثال کے طور پر ملازمت یا دیگر مصروفیات کے سلسلے میں، تو انہیں چاہیے کہ وہ لازمی طور پر رات کو جلد سو جائیں تاکہ ان کے جسم کو جتنی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پوری ہوسکے۔

ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.