یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی پر مامور خاتون اہلکار کی ہے۔
خاتون اہلکار کی یہ تصویر سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی، مذکورہ خاتون حج و عمرے کے لئے آئے زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیکیورٹی آفیسر طواف کے دوران کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو فالو کیے طواف کو منظم کروانے کے لئے کھڑی ہیں۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔ تاہم اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین خاتون اہلکار کو بے پناہ سراہ رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کی داد دے رہے ہیں۔
کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے: