47 لاکھ پچاس ہزار روپے کی افطاری وہ بھی صرف ایک شخص کی ۔۔ جانیں دنیا کی مہنگی ترین افطاری کی چند دلچسپ باتیں جس نے سب کو حیران کر دیا

image

بڑے پیمانے پر روزہ افطاری کے انعقاد تو چلتا رہتا ہے، لیکن اس رمضان المبارک اب تک کی سب سے مہنگی ترین افطاری دیکھنے میں آئی ہے جس میں ایک روزے دار کا خرچہ 47 لاکھ پچاس ہزار روپے آیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی بات کی جائے تو وہاں 100 سے 400 درہم کے درمیان ایک اچھی افطاری کھانے کو مل جاتی ہے مگر اب یو اے ای کی ایک فضائی کمپنی نے پرتعیش اور مہنگی افطاری کا اہتمام کیا ہے۔

اس کے تحت روزے دار فضا میں روزہ افطار کھول سکتے ہیں، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔ یہ رقم ً پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطارپیش کیا جاتا ہے، روزے دار فضا میں ہی روزہ کھولتے ہیں۔

جیٹیکس نامی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’پہلی پرواز میں پانچ لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، نجی طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر لینڈ ہوا، جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی۔

طیارے میں مہمانوں کے آرام کے لیے کرسیاں لگائی گئیں ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل فراہم کیے جاتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts