اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور قطر میں بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے آئے اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اختیارات نہیں تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل شروع ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے واشنگٹن روانگی سے قبل کہا تھا کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ ایسی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی کا معاہدہ کیا جائے جنہیں اسرائیل نے قبول کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر بھی حملے جاری ہیں، اتوار کو حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔