اِتنا یاد رکھیے گا کہ جسم مرتا ہے روح نہیں اور۔۔۔ ڈاکٹر کا مرنے سے قبل دِل سوز پیغام

image

حال ہی میں خبریں آ رہی ہیں کہ پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ملک میں لاکھوں افراد وبا سے متاثر اور ہزاروں ہلاک ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز بھارتی ریاست مہارشٹرا میں رپورٹ ہو رہے ہیں، جہاں اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور مریضوں کا حال انتہائی خراب ہے۔

تاہم دو روز قبل ایک بھارتی ڈاکٹر عالمی وبا کے باعث دم توڑ ہلاک ہوگئیں، حکام نے ڈاکٹر کی شناخت منیشا یادو کے نام سے کی ہے، جو ٹی بی کی اسپیلشٹ اور ٹی بی اسپتال کی چیف میڈیکل آفیسر تھیں۔

ڈاکٹر منیشا نے مرنے سے کچھ گھنٹے قبل فیس بک پر ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ممکن ہے یہ میرا آخری صبخ بخیر ہو’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘اس پلیٹ فارم میں آپ لوگوں سے ملاقات نہیں کرسکتی، بس اتنا یاد رکھیے گا کہ جسم مرتا ہے روح نہیں مرتی’۔

اس پیغام کو لوگوں کی جانب سے انتہائی دردناک کہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں اب تک 18 ہزار ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے ہلاک افراد کی تعداد 168 ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts