میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر ۔۔ مسجد الحرام میں تعینات 80 سعودی خواتین پولیس اہلکاروں کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

image

سعودی عرب: مسجد الحرام کی سکیورٹی فورس میں 80 سعودی خواتین شامل ہوئی ہیں جو خواتین زائرین کے تحفظ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

مسجد الحرام میں سیکیورٹی پر تعینات ایک خاتون اہلکار غیداء بکرنے انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کے لیے حرمین شریفین میں آنے والی خواتین کی سیکیورٹی میں معاونت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، اس کے علاوہ ہم انتظامی امور میں بھی لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

خاتون سیکیورٹی اہلکار غیدا بکر کا کہنا تھا کہ ان فرائض میں مسجد الحرام کے تمام حصوں اور کعبہ کے ارد گرد خواتین کے ہجوم کو کنٹرول کرنا شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کروا رہے ہیں۔

ایک اور خاتون سیکیورٹی اہلکار منیٰ الزھرانی نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ریاض سے فوجی تربیت حاصل کی ہے۔ اور آج اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہر مامور ہیں۔

مسجد الحرام میں سیکیورٹی پر مامور ایک اور خاتون اہلکار نے کہا کہ وہ ہر قسم کے سیکیورٹی معاملات سے نمٹتی ہیں اور صحت سے متعلق ایس او پیز کو یقینی بناتی ہیں جن میں ماسک پہننا اور دیگر احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔اور جو ایس او پیز کی خلات ورزی کرتا ہے وہ اس پر جرمانہ عائد کر دیتی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts