وزن کم کرنا بے شک آسان نہیں لیکن جو ٹھان لیتے ہیں وہ یہ کر کے ہی دم لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو 21 سالہ لڑکے کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جس نے صرف ایک سال کے عرصے میں 34 کِلو وزن کم کیا۔
ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیپک تیواری کالج کے طالب علم ہیں جو وہ کرنے میں کامیاب ہوئے جسے بہت لوگ ناممکن سمجھتے ہیں۔
دیپک تیواری نے بتایا کہ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے میں خود کو دوسروں سے کم تر سمجھتا تھا، زیادہ وزن میری پڑھائی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ میں جب بھی مارکیٹ جاتا کپڑے فٹ نہیں آتے تھے جو انتہائی تکلیف دہ ہوتا تھا۔
ڈائیٹ:
٭ دیپک تیواری نے اپنی ڈائیٹ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں ناشتے میں 500 مِلی لیٹر گرم پانی لیموں اور شہد کے ساتھ پیتا تھا، آدھے گھنٹے کے بعد میں بلیک کافی پیا کرتا تھا، 9 بجے کے قریب بغیر زردی والا انڈا کھاتا تھا۔
٭ دوپہر کے کھانے کا بتاتے ہوئے دیپک نے بتایا کہ 12 بجے کے قریب میں دوپہر کا کھانا کھاتا تھا جس میں براؤن چاول دال فرائی کے ساتھ ہوتے تھے یا پھر کسی بھی ہری سبزی کے ساتھ 2 چپاتیاں کھا لیتا تھا۔
٭ 8 بجے تک رات کا کھانا کھا لیتا تھا، اس میں یا تو صرف 100 ملی لیٹر دودھ پیتا تھا یا پھر سلاد وغیرہ۔
اس کے علاوہ دیپک تیواری ورزش بھی کرتے تھے اور ورزش سے قبل بلیک کافی لازمی پیتے تھے۔