گرمی سے بچاؤ کے لیے لوگ طرح طرح کے توڑ نکال لیتے ہیں لیکن وہیں ایک اور ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتیوں نے گدھے سے گرمی کا منفرد توڑ نکال کر سب کو حیران کردیا
ٹوئٹر پر بھارتی گاؤں کے لوگوں کی ایک منفرد ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چارپائی پر بیٹھےچند افراد گرمی کودور بھگانے کے لیے گدھے سے چلنے والا دستی پنکھا استعمال کررہے ہیں۔
54 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ویران علاقے میں چارپائی پر کچھ افراد بیٹھے ہیں، ایک لمبے ڈنڈے پر دو چادریں لٹکی ہوئی ہیں اور ڈنڈے سے ہی گدھے کو بھی باندھا گیا ہے، جب گدھا ڈنڈے کے گرد گھومتا ہے تو چادریں چارپائی پر بیٹھے افراد کو ہوا دیتی ہیں۔
ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کسی بے زبان جانور کا استعمال نہیں کرنا چاہیے آپ تجربہ کیجیے لیکن کسی انسان اور جانور کا استعمال نہ کیجیے۔