جو نماز پڑھتے ہیں وہ اللہ سے گزارش کریں کہ کورونا کو دور کرے اور۔۔۔ بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے نماز کے بعد دعا کرنے کی اپیل، ویڈیو سامنے آگئی

image

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، ملک کے اسپتالوں میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کوریڑھی پر آکسیجن سلنڈر کیساتھ اسپتال منتقل کررہےہیں۔

شمشان گھاٹ پرچوبیس گھنٹےجلتی لاشوں نےعالمی سطح پرشہہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔ رش کے ‏باعث لوگ پیاروں کی میتیں کھیت اورفٹ پاتھوں پرجلانے پرمجبور ہیں۔

اس بھیانک صورتحال میں بھارتی پولیس اہلکار مسلمانوں کے محلوں میں جا کر اپیل کر رہے ہیں۔

تاہم اسی حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پولیس اہلکار مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے دعائیں مانگ رہا ہے کہ جو نماز پڑھتے ہیں وہ اللہ سے گزارش کریں کہ کورونا کو دور کرے اور تراویح کی نماز کی دعا سنا ہے قبول ہوتی ہے۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے:


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts