میں دیکھنا چاہتی تھی کہ کون سی عبادت زیادہ آسان ہے ۔۔ دنیا میں موجود یہ غیر مسلم لوگ روزے کیوں رکھتے ہیں؟

image

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو انسان کو اپنا آپ پہچاننے میں مدد دیتی ہے، کیونکہ عام دنوں میں کئی ایسے کام ہم روزمرہ کرتے ہیں جن کو رمضان میں روزے کی حالت میں نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اپنی عبادت کو مکمل کرنا ہوتا ہے تاکہ اس کا اجر و ثواب بھی کما سکیں۔

روزہ صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی رکھتے ہیں، اور روزہ کیوں رکھتے ہیں کیا سوچ کر رکھتے ہیں، یہ صرف وہی جانتے ہیں۔ آج ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتاتے ہیں چند ایسے غیر مسلموں کے بارے میں جو روزے رکھتے ہیں۔

ایوا زو بیک:

ایوا زو بیک ایک غیر مسلم بلاگر ہیں، یہ بھی مسلمانوں کی طرح رمضان میں روزے رکھتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ: '' میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ کون سی عبادت زیادہ آسان ہے اور کس عبادت میں سکون ہے، جب بھی میں نے روزہ رکھا، میں نے اپنی روح کو پاک اور خود کو سکون میں محسوس کیا۔''

ریہان جے وکرمے:

سری لنکن اپوزیشن لیڈر نے ٹوئٹر میں ایک پوسٹ ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ: '' میں بدھسٹ ہوں اور بودھ فلسفہ کے مطابق زندگی گزارنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔‘ ’مگر میں رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ روزے رکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا سو میری خوش قسمتی کے لیے دعا کریں۔‘ '' اور اب یہ روزے بھی رکھ رہے ہیں۔ گژزتہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ: '' روزہ رکھنے سے انسان جسمانی و ذہنی طور پر تندرست ہو جاتا ہے۔''

انھورادھا ہیراتھ:

یہ بھی غیر مسلم ہیں اور انہوں نے بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں بھی اپنے مسلم دوست کے ساتھ روزے رکھتی ہوں، یہ ایک اچھی ورزش ہے۔''

میرین ڈیوڈ:

میرین ڈیوڈ ایک صحافی ہیں یہ لکھتی ہیں کہ: '' میں کئی سالوں سے روزے رکھ رہی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ روزہ ایک عبادت بھی ہے اور خود کا سیلف ٹیسٹ لینے کا ذریعہ بھی ہے، کہ آپ خود کو کس حد تک مثبت انسان بنا سکتے ہیں۔''

نیڈائن پار

نیڈائن ایک مصنفہ ہیں یہ امریکہ میں رہتی ہیں ، ان کے مطابق: '' میں بھی مسلمانوں کے ساتھ رمضان کے روزے رکھتی ہوں، کیونکہ میرا دل جس سکون کی تلاش میں ہے وہ یقیناً مجھے روزہ رکھنے سے ملتا ہے''

فیلائینہ پاسچر:

فیلائینہ پاسچر ناروے میں رہتی ہیں اور یہ بھی رمضان میں روزے رکھتی ہیں ان کے مطابق: '' مجھے ایسا لگتا ہے کہ رمضان میں جب بھی میں روزہ رکھتی ہوں، میرا ہر کام مجھ پر آسان ہو جاتا ہے، میرے بچے بھی مجھے تنگ نہیں کرتے، میرا گھر بھی خوش رہتا ہے اور میں دل ہی دل میں وہ سب حاصل کرلیتی ہوں، جس کی مجھے خواہش ہوتی، اس کا راز میں نہیں جانتی، لیکن میں سمجھتی ہوں یہ سب روزہ رکھنے سے ملتا ہے۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts