آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں: عاصم منیر

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ اس سے قبل انڈیا کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی چار روزہ لڑائی کے دوران چین پاکستان کو انڈیا کی عسکری تنصیبات کے حوالے سے لائیو معلومات فراہم کر رہا تھا۔
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس انڈیکس 133862 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا
  • اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یمن کی تین بندرگاہوں بشمول حدیدہ، راس عیسیٰ اور سیف میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
  • اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز مطابق حوثیوں کے زیر کنٹرول مقامات پر حملوں کا نشانہ بننے والے اہداف میں ایک پاور سٹیشن اور تجارتی جہاز گلیکسی لیڈر بھی شامل ہے۔
  • مذاکراتی عمل سے آگاہ ایک فلسطینی عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کا تازہ ترین دور بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوا۔
  • امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں سیلاب سے کم از کم 78 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ اب بھی 41 افراد لاپتہ ہیں۔
  • امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مغربی وسطی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔
  • کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں: عاصم منیر


News Source

مزید خبریں

BBC
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts