کیا اے سی کی ہوا بیمار کرتی ہے؟ ٹہریں! گرمیوں میں زیادہ اے سی استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

image

اُف گرمی میں مجھے تو اے سی کے بغیر سکون ہی نہیں آتا ہے،،، توبہ اتنی گرمی ہے، چلو اے سی چلاؤ، کچن سے کام کرکے آئی ہوں، ای سی چلا لیتی ہوں، باہر سے گھوم کر آیا ہوں اے سی میں بیٹھ جاتا ہوں، ٹیوشن والی مس کے گھر تو بہت گرمی لگی چلو اب اے سی میں ٹھنڈی ہوا کھاتے ہیں۔

یہ وہ عام جملے ہیں جو ہر گھر میں ہی سنے جاتے ہیں اور بس جب اے سی گھر میں ہو تو اس میں مستقل بیٹھتے ہیں، اپنے بل کا خرچہ تو بڑھاتے ہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ اپنی صحت کے لئے نقصان کرتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مستقل اے سی میں بیٹھنے سے آپ کو کون سی بڑی بیماری ہو سکتی ہے یا اے سی آپ کو کس حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے۔

٭ اے سی کا زیادہ استعمال آپ کو دمے کے مرض میں مبتلا کرسکتا ہے، اس سے آپ کے پھیپھڑے کمزور ہو جاتے ہیں، کیونکہ ٹھنڈی ہوائیں سیدھا آپ کے نتھنوں سے پھیپھڑوں تک منتقل ہوتی ہے، جوکہ آپ کو سانس کے مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے۔

٭ اے سی کی وجہ سے جلد کی اوپری سطح پر اسکیل پڑ جاتے ہیں اور وہ جلد ہی مرجھا جاتی ہے اور اینٹی ایجنگ اثرات جلدی ہی ہو جاتے ہیں۔

٭ دانت کمزور ہوجاتے ہیں کیونکہ ٹھنڈک لگتی ہے جس سے گرم چیزیں کھائیں تو دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے لگتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.