کیا آپ کے بالوں کا رنگ بھی ایسا ہے جانیں مختلف رنگ کے بال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتے ہیں؟

image

بال جتنے حسین ہوتے ہیں، آپ کی شخصیت اتنی ہی زیادہ پُر وقار اور حسین نظر آتی ہے، ہر کسی کی نگاہ آپ کے بالوں کی وجہ سے آپ پر ٹہرتی ہے، مگر ہمارے بال بھی ہماری شخصیت سے متعلق چند اہم باتیں بتاتے ہیں جن کے بارے میں ہم لاعلم ہیں۔ آج جانیں آپ کے بال شخصیت کا کون سا راز بتاتے ہیں۔

ہلکے کالے

کچھ لوگوں کے بال کالے رنگ کے ہوتے ہیں، مگر وہ ہلکے کالے رنگ کے ہوتے ہیں، ان کے بال واضح کرتے ہیں کہ یہ بہت خُفیہ راز رکھنے والے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے، ان کے پسندیدہ لوگ ہوتے ہیں، جن سے اپنی باتیں بتاتے ہیں۔

کالے

کچھ لوگوں کے بال بہت زیادہ گہرے کالے رنگ کے ہوتے ہیں، یہ لوگ بہت تیز اور اپنا مطلب مکمل کرنے والے ہوتے ہیں، ان کو دوسروں سے اپنی باتیں منوانے کا ہنر اچھے سے پتہ پوتا ہے۔

ہلکے براؤن

ہلکے براؤن رنگ کے بال والے افراد بہت ذہین ہوتے ہیں، یہ مستقبل کو بھاپ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی چھٹی حس دوسروں سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔

گہرے براؤن

گہرے براؤن رنگ کے بال والے افراد دل سے سوچتے ہیں، یہ لوگ اپنے ساتھ سب کا بھلا چاہتے ہیں، ہر کسی کے لئے مدد کو تیار رہتے ہیں۔

لال

اکثر لوگوں کے لال بال ہوتے ہیں جوکہ ان کا قدرتی رنگ ہوتا ہے، یہ لوگ بہت نایاب ہوتے ہیں اور ان کے چاہنے والے بھی زیادہ ہوتے ہیں، یہ مستقل مزاج ہوتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts