شہری کی 50 روپے کے نوٹ کی گڈی کھل گئی، سڑک پر نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔۔ لیکن پھر عوام نے کیا کیا ؟ ویڈیو دیکھیں

image

صرف چور ڈاکو ہی نہیں بلکہ ان کے علاوہ بھی لوٹ مار کرنے والے لوگ اس معاشرے میں موجود ہیں۔

گزشتہ دو روز سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سارے لوگ سڑک سے نوٹ اکھٹا کر رہے ہیں جو کہ ان کے نہیں بلکہ وہاں سے گزرنے والے کس اور شہری کے تھے جو غلطی سے اس سے گر گئے تھے۔

یہ واقعہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں کسی شہری کے 50 روپے کے نوٹ کی گڈی کھل گئی تھی جس کے باعث سرک پر نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے، عوام نے اپنی سواریاں چھوڑیں اور نوٹ اٹھانا شروع کر دیئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکسپریس وے پر لوگوں نے اپنی گاڑیاں روک کر نوٹ جلدی جلدی جمع کیے جس کے باعث ٹریفک بھی رک گیا۔اس دوران گاڑی کے اندر سے ویڈیو بنانے والا شہری نوٹ متعلقہ شہری کو دینے اور رمضان کی دہائیاں دیتا رہا۔

ویڈیو بنانے والے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود خاتون کو بھی یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ سب کو اس شخص ( جس کے نوٹ گرے ہیں) کی مدد کرنی چاہیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts