عید الفطر کی نماز اس مرتبہ کن کن طریقوں سے ہو گی؟ نئے احکامات جاری

image

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی ) نے عید الفطر کیلئے نئی گائیڈ لائن فراہم کر دی ہے یہ گائیڈ لائن عوام النا س کو کورونا سے بچانے کیلئے فراہم کی گئیں ہیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔

فراہم کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے، اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں،مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے 2سے 3 جماعتیں کرائی جائیں اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے۔

بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کے لیے آنے والے ماسک لازمی پہنیں۔ این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد اور عید گاہوں میں داخلے کے لیے متعدد راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں ۔

اس کے علاوہ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں جب کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں،نماز کے بعد ہجوم نا بنائیں۔

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38883 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.93 فیصد رہی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts