کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمئہ موسمیات نے کراچی والوں کو نئی پیش گوئی سنا دی

image

گذشتہ روز آنے والے مٹی کے طوفان کے بعد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل گئیں تھیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق کہا یہ جا رہا تھا کہ: '' آج 19 مئی کو کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا اور گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، مگر اب محکہ موسمیات کی جانب سے کہا یہ جا رہا ہے کہ کراچی شہر کا درجہ حرارت41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ شہر میں 60سے70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے۔ ''

ان کا مزید کہنا ہے کہ سائیکلون ڈپریشن کی صورت میں بھارتی راجستھان اور گجرات میں موجود ہے، ڈپریشن کی موجودگی سے سمندری ہوائیں بند ہوگئی ہیں، جس سے کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی تھی جن میں ناظم آباد، گلشنِ معمار اور سائیٹ ایریا کے علاقے شامل ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts