صارفین اب واٹس ایپ پر گیم کس طرح کھیل سکیں گے؟ جانیں

image

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مخلتف قسم کی اپڈیٹس لاتا رہتا ہے جس سے صارفین لطف اندوز ہوتے ہیں۔ چاہے اسٹیٹس کا آپشن ہو یا پھر ویڈیو کال، اس بار بھی واٹس ایپ کچھ مختلف سامنے لایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب واٹس ایپ پر گیمز بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ آج ۤآپ کو انہیں گیمز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

انتاکشری، اک ایسا گیم ہےجس میں پچھلے گانے کے لفظ سے اگلا گانا شروع ہوتا ہے۔ یہ گیم آپ گروپ میں کال پر یا میسج پر کھیل سکتے ہیں۔

نام، چیز، جگہ اور جانور، پرانے زمانے کا اک منفرد گیم تھا جب موبائل فونز اور انٹر نیٹ نہیں ہوا کرتا تھا۔ اس گیم میں اک لفظ بولا جاتا ہے اور اس لفظ سے شروع ہونے والا نام، چیز کا نام، جگہ کا نام، اور جانور کا نام پوچھا جاتا ہے۔

یہ گیمز اگرچہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اب ڈیجیٹل طریقے سے کھیلے جارہے ہیں مگر ان گیمز سے آج بھی ماضی کی یادیں جڑی ہیں اور کھیلنے والے آج بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts