میں فلسطین سے بچہ گود لینا چاہتی ہوں جو اسرائیلی حملوں میں اپنا گھر اور خاندان کھو چکا ہے تاکہ اسے۔۔ اداکارہ متھیرا نے اپنی بڑی خواہش ظاہر کر دی

image

مشہور و معروف میزبان و اداکارہ متھیرانے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پچھلے کچھ دنوں سے کئی ایسی ویڈیوز شئیر کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر پتھر سے پتھر شخص کا بھی دل پگھل جائے۔

متھیرانے اپنے انسٹا گرام پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین سے بچہ گود لینا چاہتی ہوں، تاکہ اسے محبت و شفقت دے سکوں جس کا وہ حقدار ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں کئی بچوں نے اپنا گھر بار، خاندان سب کچھ لوٹا دیا ۔

اس کے علاوہ متھیرانے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کیا اور کہا کہ اگر کسی کو کوئی حل معلوم ہے کہ فلسطین سے بچے کو کس طرح گود لیا جا سکتا ہے تو وہ برائے مہربانی ضرور بتائے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts