شاہد آفریدی وزیراعظم عمران خان کی باتوں سے پریشان ہوگئے۔۔ کون سا مفید مشورہ دے ڈالا

image

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جنہیں دنیا لالا کے نام سے جانتی ہے۔

دنیا میں اپنی دھویں دھار بیٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر لالا کا ایک کلپ کئی دنوں سے گردش کر رہا ہے۔

جس میں وہ عمران خان کی حکومت سے کچھ خوش نظر نہیں آتے۔

اس کلپ میں یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اب جناب عمران خان صاحب ہمیشہ وہی باتیں کرتے ہیں کہ آصف علی زرداری نے یہ کر دیا یا نواز شریف چور ہے۔

آپ انہیں چھوڑ دیں انہوں نے جو کچھ کیا وہ انکا اور اللہ کا حساب ہے۔

لیکن اللہ نے آپکو بھی تو اقتدار دیا ہے سوال آپ سے بھی ہوگا ۔

اپنے انٹرویو میں انہوں یہ بھی کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ لوگ عمران بھائی کی ایک پکار پر کھڑے ہو جاتے تھے ۔

جس کا منہ بولتا ثبوت 2013 اور 2018 کے الیکشن ہیں کہ ہم سب نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ پورانے پاکستان کو ہی لے کر چلیں اگر اللہ نے زندگی دی تو دیکھ لیں گے نیا پاکستان بھی۔

اور اپوزیشن کا پیچھا چھوڑ دیں کیونکہ انکا بھی تو پاکستان ہے۔

اور صرف اپنی کارکردگی کی طرف نظر رکھیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts