یتیم فلسطینی بچوں سے متعلق پاکستانی فلاحی ادارے نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،فلسطینی بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھالی

image

دنیا بھر میں فلاحی ادارے سماج کی بہتری کے لیے، انسانیت کی خدمت کے لیے کام کرتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جن میں فلاحی ادارے انسانیت کے دفاع میں اس وقت سامنے آئے ہیں جب کوئی مدد کرنے کو نہیں ہوتا۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے فلاحی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلاحی ادارے خبیب فاؤنڈیشن نے فلسطینی بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھالی۔ ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ فلسطینی بچے برا صابر سلیمان اور ان کے دو بھائیوں کے والد اسرائیلی مظالم میں شہید ہوگئے تھے، اور اب ادارہ ان بچوں کی کفالت کرے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں برا صابر سلیمان کو اپنے شہید والد کے جنازے پر روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، برا سب سے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں والد کے جنازے پر اسرائیلی دہشتگردی پر دہائی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خبیب فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پروگرام "اکرامِ یتیم" کے تحت فلسطینی بچوں برا صابر سلیمان اور انکے دونوں کمسن بھائیوں یحییٰ سلیمان اور موسیٰ سلیمان کی کفالت کی جائے گی۔

فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ بچوں کی دل جوئی کے لیے کھلونے اور تحائف بھجوائے گئے ہیں، اور اب بچوں کی ذمہ داری خبیب فاؤنڈیشن پر ہے۔ تحائف وصول کرتے ہوئے بچوں کی جانب سے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بچوں کو اسپیشل مرکز میں سکونت فراہم کی جائیگی، جبکہ تعلیمی اخراجات، رہائش اور کھانے پینے کے حوالے سے بھی تمام اخراجات خبیب فاؤنڈیشن برداشت کریگی۔

واضح رہے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 75 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ 500 کے قریب بچے یتیم ہوچکے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts