سرکاری سڑکیں اور بلڈنگز بنانے والے ٹھیکیدار یکدم امیر کبیر کیسے ہوجاتے ہیں۔۔ اب ایسے نہیں ہونے دونگا، ایماندار اے سی باجوڑ کا اعلان

image

کمیشن پاس افسران کیخلاف یہ بات مشہور ہے کہ یہ کامحنت و لگن جانفشانی سے نہیں کرتے جس کی وجہ سے عوام بے انتہا پریشان رہتی ہے،لیکن وہیں کچھ افسران باجوڑ کے اسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم جیسے بھی ہوتے ہیں۔

اسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں وہ نئی بنی ہوئی سڑکوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

معائنے کے دوران وہ سڑکوں پر پتھر مارکر سڑکوں کی مضبوطی اور سڑکوں کی لبمائی چوڑائی بھی دیکھ رہے ہیں۔

اپنے اسی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکاری سڑکیں اور بلڈنگز بنانے والے ٹھیکیدار یکدم امیر کبیر کیسے ہوجاتے ہیں، آج پتا چلا۔انشاء الله جہاں کہیں بھی ہوںگے ان پر چیک اینڈ بیلنس ہونا اولین تر جیحات میں سےایک ہوگی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts