گزشتہ روز خواتین احساس سیونگ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نےخطاب کرنے کے بعد وہاں موجود خواتین سے بات چیت کی جس پر ایک خاتون نے ان سے شکوہ کیا کہ میرے پاس بینظیر والا کارڈ ہے پر اب اس میں پیسے نہیں آتے۔
جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ہے اور یہ میرا پروگرام ہے بینظیر والا نہیں، ساتھ ہی وہان موجود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جواب دیا کہ وہ پروگرام بند ہو گیا ہے اس لیے اب آپکو اس پروگرام میں شامل کیا ہے اور اب اسی کے زریعے آپکو پیسے ملیں گے۔