پورے ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1ہزار 907 ڈالرکا ہو گیا ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 850 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 443 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 665 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت کے یہ اعدادو شمار ایک ہفتے کے ہیں۔