غریب آدمی کئی ماہ بعد گوشت لایا اور بیوی سے بناتے وقت نمک تیز ہوگیا پھر ۔۔۔ جانیں اس نے عورت کے ساتھ پھر کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

image

میاں بیوی آپس میں پیار محبت سے رہیں تو ہی ایک گھر بنتا ہے، لیکن اگر دونوں میں اختلاف ہو جائے تو شاید محبت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ اس رشتے میں پیسے سے زیادہ احساس معنیٰ رکھتا ہے، لیکن جب پیسے نہ ہوں تو یقیناً خواہشات آپ کی محبتوں میں دراڑ پیدا کر دیتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے غریب شخص کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جس کے گھر میں کئی ماہ سے صرف سبزی پک رہی تھی کیونکہ اس کے پاس گوشت خریدنے کے پیسے نہ تھے اور ایک دن جب وہ گوشت لایا اور بیوی سے فرمائشی کھانا بنانے کا کہا تو اس کی بیوی سے کھانے میں نمک زیادہ ہوگا۔

کھانے کا نوالہ منہ میں رکھتے ہی اس کو بُرا لگا کہ اتنے دنوں بعد گوشت نصیب ہوا اور اب اس میں نمک تیز کر دیا، اس کو بہت غصہ آیا مگر اس نے بیوی کو کچھ بھی نہیں کہا، صرف اور صرف یہ سوچ کر کہ اگر اس جگہ میری بیٹی ہوتی تو بھی میں یہی دعا کروں گا کہ میرا داماد میری بچی پر رحم کرے، اس کی غلطی کو معاف کرے، جب خدا اپنے بندون کی اتنی بڑی غلطیوں کو معاف کر سکتا ہے تو میں اپنی بیوی کی اس معمولی غلطی کو کیوں معاف نہیں کرسکتا۔

میں اس کا دل نہیں دکھا سکتا، اتنے دنوں سے گھر میں صرف سبزی پک رہی تھی، مگر میری بیوی نے مجھ سے شکایت تک نہ کی، میں کیوں اس کو مزید تکلیف دوں، میری بیوی بھی تو کسی کے جگر کا ٹکڑا ہے، میں کیوں اس کو تکلیف دوں، اے اللہ میں نے تیری رضا کی خاطر اپنی بیوی کو معاف کردیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts