اب سائیکل صرف پاؤں سے نہیں بلکہ ہاتھوں سے بھی چلائی جا سکتی ہے مگر کیسے؟ جانیں

image

کوئٹہ کے شہری نے تین پہیوں والی ایسی سائیکل تخلیق کی ہے جو پاؤں کے علاوہ ایک ہاتھ اور دونوں ہاتھوں سے بھی چل سکتی ہے شہری مظہر حسین کا کہنا ہے کہ اسے تمام لوگ استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ میں نے ان لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنائی ہے جو بم دھماکوں میں یا پھر کسی بھی اور وجہ سے معذور ہوگئے ہیں وہ اسے استعمال کر کے اپنے روز مرہ کے کام باآسانی کر سکتے ہیں۔

مظہر حسین کو اللہ پاک نے خداد صلاحیتوں سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ اس سائیکل کی تمام تیاری انہوں نے خود کی ہے جس میں سائیکل کا کلر، سائیکل کی ویلڈنگ اور سائیکل کا ڈیزائن شامل ہے سائیکل کے مالک مظہر حسین کے مطابق اس سائیکل میں اسٹیل کے پائپس استعمال کیے گئے ہیں جسے سائیکل کے ڈیزائن کے مطابق میں شیپ میں لانے کیلئے انہیں ایک بنڈنگ مشین کی ضرورت تھی تو اسے بھی مظہر حسین نے خود بنایا اور پھر سائیکل کے فریم ڈیزائن بنائے گئے۔

اس کے علاوہ مظہر حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہنر کو ہر بچے بڑے کو سیکھانا چاہتے ہیں اس کیلئے ان کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts