مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر فون نمبر لکھ دیا، جب عملے نے اس نمبر پر رابطہ کیا تو ایسا کیا جواب ملا کہ سب حیران رہ گئے

image

پاکستان میں کچھ باتیں بہت زیادہ عام ہیں چاہے وہ سنجیدہ ہوں، کارآمد ہوں یا نہ ہوں لیکن مشہور ضرور ہوتی ہیں اب جیسے آپ یہ ہی دیکھ لیں کہ کسی پبلک ٹوائلٹ جائیں، بازار جائیں، اسکولوں میں جائیں یا بلڈنگیں دیکھیں، کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی موبائل فون نمبر لکھا ہوا ہوتا ہے۔

لیکن اس مرتبہ تو شرارتی نوجوانوں نے پی آئی اے کی جہاز کو بھی نہ چھوڑا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی کے جہاز کی کھڑکی پر ایک شرارتی نوجوان نے ایک موبائل فون نمبر لکھ ڈالا۔

جب عملہ صفائی کرنے لگا تو نمبر پر نظر پڑی۔ جسکے بعد پی آئی اے کے عملے نے مزکورہ نمبر پر واٹس ایپ میسج کیا اور یہ حرکت دکھائی تو نوجوان نے ایسا جواب دیا کہ جان کر سب کی ہنسی نکل آئی۔

مزکورہ نمبر سے میسج آیا کہ جناب یہ میرے دوست نے شرارت کی ہے، اسنے مذاق میں لکھ دیا ہے۔ آپ پلیز مجھ سے 1500 روپے لے کر اس کو سرف یا کلیننگ ڈیٹرجنٹ سے صاف کرلیں۔

آج سے پہلے پی آئی کی لاجواب سروس کے باکمال عملے کی تعریفیں تو سنی تھیں مگر اب تو بے مثال مسافر بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تو نوجوانوں نے میمز بنانے بھی شروع کر دیئے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts