کراچی سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو قبرستان میں چھپائے جانے کا انکشاف

image

شہر قائد میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں ، اگر ہم یہاں صرف موٹر سائیکلوں کی چوری کی بات کریں تو چوری ہونے والی اشیاء میں سر فہرست موٹر سائیکل ہی ہیں، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانور ی کے مطابق انہی وارداتوں کو روکنے اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کروانے کیلئے سائیٹ انڈسٹریل ایریا کے سائیٹ بی تھانے (شیر شاہ) کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او چوہدری شاہد محمود کے ہمراہ پراچہ قبرستان میں کارروائی کی جہاں سے ایک خفیہ گودام پکڑا گیا جس میں شہر بھر سے چوری کی گئی موٹر سا ئیکلیں چھپائی جاتی تھیں ۔

کارروائی کے دوران خفیہ گودام سے 10 چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں اور 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور برآمد کی گئیں موٹر سائیکلوں کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ موٹر سائیکلیں سائیٹ، بلدیہ،بوٹ بیسن،نیو کراچی، رسالہ، چاکیواڑہ،شیر شاہ، خواجہ اجمیر نگری اور نیو کراچی کےانڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی ہیں


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts