آج کل دنیا بھر میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، ہر کوئی اپنی شادی اپنی مرضی کے حساب سے کر رہا ہے، کوئی منفرد دکھنا چاہتا ہے تو کسی کی شادی نئے ٹرینڈ کے تحت ہو رہی ہے، لیکن ان سب کے ساتھ جو ایک مثبت بات دیکھی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ سادگی کو پسند کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی کم عمر کے بچے بھی نکاح کی سنت پر عمل پیرا ہیں جس پر ان کے والیدن بھی بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ ایسی ہی کچھ شادیوں کا احوال ہم آپ کو بتاتے ہیں جو بہت پسند کی جا رہی ہیں۔
یہ تصویر فیس بک پر بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے، یہ ایک نوجوان جوڑے کی شادی ہے، جہاں لڑکی کی عمر 14 سال تھی شادی کے وقت اور اب یہ 17 سال کی ہے، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دولہے میا جوکہ اب ایک پیاری سی گڑیا کے والد بن چکے ہیں، یہ کہتے ہیں عمر کا محبت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم بھی ان کے لئے دعاگو ہیں۔
یہ شادی ہے 17 سالہ جوڑے کی جن کے نکاح کی تصویر فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل ہوئی، ایک جگہ دولہے کو ٹیگ کرکے مبارکباد دی گئی تھی مگر پھر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا، لیکن صارفین نے ان دونوں سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ تصویر ہے اس جوڑے کی جن کی شادی امامِ رضا کے روضے پر ہوئی تھی، ان کے قریبی دوست نے مبارکباد کے پیغامات بھی دیئے اور کسی نے امید ظاہر کی کہ ایسے مواقع ان کو بھی ملیں۔