سرسید اور ملت ایکسپریس کے درمیان خوفناک تصادم ۔۔ 30 سے زائد افراد جاں بحق

image

ڈہرکی کے مقام پر ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بیشتر افراد اب تک دونوں ٹرینوں کی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے زرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں اور سرسید ایکسپریس کے انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ کئی بوگیاں کی تو کھائی میں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈی ایس سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ سکھر ڈویثرن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت بہتر نہیں جس کی وجہ سے کبھی بھی حادثہ پیش آ سکتا ہے اور آج جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہ بھی ان 13 مقامات میں شامل ہے جس کی اطلاع حکام کو پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس دونوں پر ٹرینوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا ہے کہ یہ واقعہ رات 3 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا اس وقت میں نے دیکھا کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں گری ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر بریک لگانے کی بہت کو شش کی مگر ٹرین نہیں رکی۔ اور تحقیقات میں ثابت ہو جائے گا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت میں اور اسٹنٹ ڈرائیور سوئے ہوئے نہیں تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts