معروف پاکستانی برانڈ اوور لوڈ کے بانی اور گلوکار فرہاد ہمایوں کا آج صبح انتقال ہو گیا انکے انتقال کی خبر انکے ہی آفیشل فیس بک پیج پر شئیر کی گئی، پوسٹ میں لکھا گیا کہ گلوکار فرہاد ہمایوں کی یہ خواہش تھی کہ انکی زندگی کا جشن منایا جائے تو انکے دوست احباب، اہلخانہ اور مداحوں سے التماس ہے کہ انکی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔
فیس بک پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ گلوکار فرہاد ہمایوں کی موت کس وجہ سے ہوئی البتہ سن 2018 میں فرہاد ہمایوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں برین ٹیومر ہے اور دنیا کے بہترین سرجن ان کا آپریشن کر رہے ہیں۔