کراچی کے علاقے منگھوپیر اجتماع روڈ سے پی ٹی آئی کے رہنما علی بادشاہ کی لگژری گاڑی چوری کرلی گئی ، پی ٹی آئی رہنما علی بادشاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کالی ڈبل کیبن میں تھے اور چوری ہونے والی گاڑی میں 25 لاکھ روپے نقدی اور انکا لائسنس یافتہ پستول بھی تھا اور اس واقعہ کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کروا دیا گیا ہے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چوری کی گئی گاڑی کو منگھوپیر اور اس سے متصل سڑکوں سے لے جایا جا رہا ہے اور جس کالی ڈبل کیبن میں ملزمان کارروائی کیلئے آئے تھے وہ بھی فوٹیج میں چوری کی گئی گاڑی کے پیچھے ہی نظر آرہی ہے۔