ان کی حرکتوں سے تو نفرت ہی ہوگئی ہے، بے شرم آدمی ۔۔ عامر لیاقت چینل سے نکالے جانے کے بعد بھی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئے

image

عامر لیاقت کے نام اور کام سے ہم سب ہی واقف ہیں کیونکہ یہ اتنی نازیباں باتیں کر جاتے ہیں جن کا علم شاید ان کو خود بھی نہیں ہوتا ہے، ان کے پروگرام میں آنے والی اداکارائیں بھی ان سے ذرا دور ہی رہتی ہیں اور اداکارہ صبور علی نے تو ان کو دورانِ پروگرام محتاط بھی کر دیا تھا، مگر کچھ لوگوں نے عامر لیاقت پر کمنٹ کرتے ہوئے کہ یہ آدمی کبھی سدھرنے والا نہیں ہے۔

حآل ہی میں ایک خبر سامنے آرہی ہے کہ عامر لیاقت کو ایک مشہور نجی ٹی وی چینل سے نکال دیا گیا ہے، جس پر عوام بہت زیادہ خوش بھی ہے، مگر ان کی حرکتوں پر بات کرتے ہوئے ہر طرف سوشل میڈیا پر نفرت کے اظہار کے کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت کی تصویر پر کہا کہ: '' ان کی حرکتوں سے تو نفرت ہی ہوگئی ہے، اس کو مکمل طور پر پیمرا کو بینڈ کردینا چاہیئے، ایسا بے شرم آدمی کہیں نہیں دیکھا، کیا معلوم ان کو سکالر کس نے بنا دیا۔ ''

عامر لیاقت کو چینل سے نکالے جانے کی وجہ تو سامنے نہ آسکی، البتہ اماں ٹی وی جو کہ مختلف ڈراموں پر اپنے تبصروں سے لوگوں کا دل جیت چکی ہیں، انہوں نے کچھ وقت قبل ایک ویڈیو میں کہا کہ: '' عامر لیاقت پر پابندی لگا دینی چاہیئے، انہوں نے رمضان میں ایک شو کیا تھا، جس میں اداکارہ کنرہ ہاشمی اور فہد شیخ موجود تھے، جس میں عامر نے اتنی نازیباں باتیں کیں اور کنزہ ہاشمی بھی ان کی باتوں سے گھبرا رہی تھیں۔ ''

بہرحال اب انٹرٹینمنٹ سائیڈ گیلیکیسی لولیووڈ کی جانب سے یہ بات بتائی ہے کہ اب عامر لیاقت کو چینل سے نکال دیا گیا ہے۔ جس پر انسٹاگرام پوسٹ پر بلاگرز نے بھی ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینل سے ہی نہیں اب پی ٹی آئی کو بھی سخت اقدام کرنے چاہئیں اور ان کو اسمبلی سے بھی فارغ کر دینا چاہیئے۔

آپ بھی ملاحظہ کریں عامر لیاقت کے اس شو کی ویڈیو جس پر اماں ٹی وی نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے ان کو فارغ کرنے کا کہا تھا:


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts