بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک مسافر کوچ گہری کھائی میں گر گئی یہ مسافر کوچ ضلع خضدارمیں وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے بدوک پہاڑی پکنک پوائنٹ کے قریب واقعہ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جان کی بازی ہا ر گئے، مرنے والوں میں خواتین، بچے اور جوان شامل تھے۔
حادثے کے زخمیوں کو خضدار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے سے پہلے خضدار ڈسٹرکٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں نہ تو کوئی ڈاکٹر موجود تھا اور نہ ہی کوئی سہولت موجود تھی۔