مالی سال 2021 اور 2022 کے بجٹ نے خواتین کو پریشان اس لیے کر رکھا ہے کیونکہ اس بجٹ میں امپورٹڈ میک اپ، شیمپو اور پرفیومز پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ
کر دیا گیا ہے اور اب ان تمام اشیاء پر 11 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی یہی نہی بلکہ آن لائن خریداری پر بھی سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور لگژری اشیاء، ٹائر، بیٹریاں، ایس ایم، ایس، فون کالز اور
موبائل فون بھی مہنگے کر دیے گئے ہیں۔