ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی لائیو شو کے دوران رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کے ساتھ ہاتھا پائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر فردوس عاشق کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے اس وقت بھی یہ بتایا کہ رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل ان کو ہراساں کر رہے تھے اور نازیباں الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا۔
مگر اب ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا پے کہ:
''
پی پی پی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے مجھ پر سبز چائے گرائی، اور اس وقت وہ نشے میں بھی تھے۔ میں ایک ڈاکٹر ہوں، مجھے سامنے والے کی حالت سے اندازہ ہو جاتا ہے۔ وہ پروگرام پلانٹڈ تھا، یعنی خاص پلان کے تحت تھا۔ اس وقت جب عبدالقادر مندوخیل نے مجھے گالیاں دیں تو آواز بند کر دی گئی تھی ۔ وہ ویڈیو مکمل نہیں تھی، میں چاہتی ہوں کہ پوری ویڈیو دکھائی جائے تاکہ لوگوں کو سچ پتہ چلے کہ میں نے کیوں ان پر ہاتھ اٹھایا''.