کیا ہم عورتیں نہیں ہماری کوئی عزت نہیں ۔۔ اسمبلی اجلاس میں زخمی ہونے والی خاتون برس پڑیں

image

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی زخمی ہونے والی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے زرتاج گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور اپوزیشن کا آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کل جو پارلیمان میں ہوا بہت افسوسناک ہے اور کل میری زاتی تذلیل ہوئی ہے، خاتون رہنما پر کتاب پھینکی گئی اور گالیاں دیں گئیں لیکن یہ ن لیگ کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

کیونکہ ہنگامہ آرائی کرنے والے اس جماعت کے رکن ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاون کا سانحہ کروایا، ہم جانتے ہیں کہ شیریں مزاری کے ساتھ کیا کیا؟ ہم جانتے ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کیا کیا ؟ اور جب محترمہ بینظیر بھٹو پارلیمان میں آتیں تھیں تو انہیں کن القابات سے نوازا جاتا تھا۔

ملیکہ بخاری نے ن لیگ پر عورت کارڈ کھیلنے کا الزام لگایا اور کہا کہ پانامہ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے مریم نواز پیش نہیں ہوتیں تھیں کیونکہ وہاں سوال مردوں نے پوچھنے ہوتے تھے اور کہتے ہیں کہ مریم کو یہ نہ کہو تو وہ نہ کہو، تو کیا ہم عورتیں نہیں، ہماری کوئی عزت نہیں۔

ادھر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ خواتین پر تنقید کرنا ن لیگ کا وطیرہ بن گیا ہے اور انکے اس عمل سے کوئی بھی خاتون رکن پارلیمینٹ محفوظ نہیں اور اسمبلی اجلاس میں ن لیگ نے خواتین سے متعلق بد زبانی اور ہلڑ بازی کی اور کہا کہ ن لیگ بد تمیزوں اور ہلڑ بازوں کی جماعت بن گئی ہے۔

زرتاج گل نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ بیواؤں، یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو پارلیمیٹ میں چھوڑ دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ رات 3 بجے قانون سازی کرنے والے کو ن لیگ نے اپنا ترجمان بنا دیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts