کوئی ہمیں اگر گالیاں دے گا تو ہم ۔۔ قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی کے بعد ن لیگی رہنما کا کرارا جواب

image

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اپوزیشن نے شروع کی, ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ گالیاں دینا اور بد تمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں بلکہ یہ ن لیگ کا کلچر ہے اور کہا کہ میں اسمبلی میں بیٹھا ہوں اگر کوئی مجھے کچھ کہے گا تو میں کیا کچھ نہ کہوں۔

جبکہ آج 3 سال ہو گئے ہیں وزیراعظم ایوان میں آتے ہیں تو انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے نہیں دیا جاتا اور جب شاہ محمود قریشی بات کرتے ہیں تو انہیں بھی بات نہیں کرنے دی جاتی اور اگر مراد سعید اسمبلی میں کسی بھی مسئلے پر اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیں تو اپوزیشن اٹھ کر چلی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ پروگرام میں علی نواز اعوان کی طرف سے کی گئی باتوں کا جواب دیتے ہوئے علی گوہر بلوچ نے کہا کہ گالیاں علی نواز اعوان کی طرف سے ن لیگی رکن شیخ روحیل اصغر کو دی گئیں، جس کا ہم نے جواب دیا اور جہاں تک میری بات ہے تو میں نے علی نواز اعوان کی گالیوں کے جواب میں گالیاں نہیں پھول پھینکے اور میرے نعرے علی نواز اعوان کی گالیوں کے جواب میں پھولوں کی مانند ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کر ڈالا کہ اگر کوئی ہمیں گالیاں دے گا تو ہم خاموش کیسے رہ سکتے ہیں ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts