خیبر پختو نخواہ میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے ایک ساتھ لاپتہ ہوگئے، یہ بچے خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بائزئی کے ایک گاؤں میں رہتے ہیں، اہلخانہ کے مطابق تمام بچے 19 جون کو لنڈاکی میں واقع مسجد کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تھے پر وہاں نہ پنچے جس کی اطلاع مدرسہ انتظامیہ نے ہمیں دی۔
آج تمام بچوں کو گم ہوئے 4 روز ہو گئے ہیں جس پر اہلخانہ نے بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ لیویز پوسٹ تھانے میں درج کروایا، پولیس حکام کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ گمشدہ ہونے والے بچوں میں 2 سگے بھائی اور باقی بچے خالہ زاد اور ماموں زاد بھائی ہیں جبکہ تمام بچوں کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ہے۔ اور بچوں کے گھر والوں نے تمام بچوں کی بازیابی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ جب بچوں کے مدرسے نہ پہنچنے کی اطلاع مدرسہ انتظامیہ نے گھر پر دی تو اس کے بعد اہلخانہ نے بچوں کو تلاش کرنے کی بہت کو شش کی مگر وہ ناکام رہے۔