روس کے نیشنل پارک میں سیاحوں کے خدمت گزار 16 سالہ لڑکے کو جنگلی ریچھ نے کھا لیا ، یہ واقعہ روس کے سایان پہاڑوں پر واقع ایرگائی نیشنل پارک میں پیش آیا مذکورہ لڑکا پارک میں پکنک کی غرض سے آئے سیاحوں کے ایک گروہ کا خدمت گزار تھا اور ایک دن مذکورہ لڑکا کسی کام سے جنگل میں تنہا نکل گیا اور وہاں پہلے سے ہی موجود ریچھ گھات لگائے بیٹھے تھے۔ ریچھ نے 16 سالہ لڑکے کو اکیلا پا کر اس پر حملہ کر دیا۔
کافی دیر تک کیمپ میں واپس نہ آنے پر پکنک پر آئے ایک 2 سیاحوں نے لڑکے کو جنگل میں تلاش کرنا شروع کر دیا اور تھوڑے ہی فاصلے پر دونوں سیاحوں نے دیکھا کہ ریچھ نے لڑکے پر حملہ کر کے اس کا ادھا جسم کھا ڈالا ہے اس صورتحال کو دیکھنے کے بعد ایک سیاح نے چاقو لیکر ریچھ پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور پھر واپس کیمپ کی جانب بھاگا تا کہ ایمرجنسی آلارم بجا سکے۔
واضح رہے کہ جیسے ہی ایمرجنسی آلارم کی آوز پارک انتظامیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کے کانوں میں پڑی تو وہ فوراجائے وقوعہ پر پہنچے اور ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔