محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ میں مون سون کے ایک اور اسپیل کی انٹری ہو رہی ہے۔ اس وقت شہر قائد میں کوئی بڑا مون سون سسٹم موجود نہیں لیکن لوکل کلاوڈز کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ مون سون سسٹم دو روز قبل ختم ہو چکا ہے جبکہ رواں سال مون سون سیزن 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران لوکل ڈیولپمنٹ کے باعث بارش کے مزید امکانات ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بحیرہ بنگال میں ایک نیا لو پریشر بن رہا ہے تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں واضح ہوگا کہ یہ سسٹم سندھ میں کس شدت سے داخل ہوسکتا ہے۔