پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق اس سے قبل امتحان 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا لیکن حالیہ سیلابی صورتحال اور متاثرہ طلبہ کو درپیش مشکلات کی وجہ سے امتحان کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کے مطابق ایم ڈی کیٹ 26 اکتوبر کو ہوگا۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت اور چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیوں کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ امتحان کو ری شیڈول کرنا طلبہ کے وسیع تر مفاد میں ہے تاکہ متاثرہ طلبہ کو تیاری کا وقت مل سکے اور امتحانی مراکز تک رسائی حاصل کر سکیں۔