نامور ٹی وی اداکار اور ڈائریکٹر انور اقبال ان دنوں شدید بیمار ہیں، انہوں نے اپنا کیرئیر 1976 میں بلوچ فیچر فلم ہمل و ماہا گنج کی پروڈکشن سے شروع کیا اور انور اقبال کو سب سے زیادہ شہرت ماضی کے پاکستانی ڈرامے شمع سے ملی اور اس کے بعد سن 1980 میں انہوں نے نسیم حجازی کے لکھے ہوے ڈرامے آخری چٹان میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔
واضح رہے کہ انکے والد بلوچستان سے ایک کامیاب اور نفیس سیاستدان تھے اور انکا نام حاجی محمد اقبال بلوچ تھا جنہیں ہر کوئی فرد جانتا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی آزادی میں اور گوادر پورٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار اداد کیا۔
واضح رہے کہ انکے اہلخانہ اور دوست احباب نے انور اقبال کی صحتیابی کیلئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔