آپکو کوئی نہیں روکے گا جائیں جنگلوں میں اور پتے۔۔ وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے حوالے سے دیے گئے بیان پر خلیل الرحمان قمر برس پڑے

image

پاکستان کے مشہور و معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے ساتھ ہونے والے ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے والے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ٹافی کو زمین پر ریپر کے بغیر پھنکے گے تو اس پر مکھیاں امڈ آئیں گی اور اگر اسے ریپر میں ڈال کر رکھیں گے تو اس پر مکھیاں نہیں آئیں گی۔

اور ہمارے یہاں بہت سی عورتیں مردوں کے ساتھ کام کرتی ہیں تو اگر ایک مرد ریپسٹ ہے تو اس کی وجہ سے ہم باقی مردوں کو تو برا نہیں کہہ سکتے اور بلکل اسی طرح اگر ایک مفتی نے زلالت کی ہے تو ہم باقی مفتیوں کو تو برا بھلا نہیں کہہ سکتے اور اس مفتی کو آپ بھی گالی دیتے ہیں اور میں بھی گالی دیتا ہوں۔

مزید یہ کہ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ایک لبرل آدمی ہوں اور ہم مرد بھی تو پورے کپڑے پہنتے ہیں لیکن ہم میں سے کبھی کسی نے ایسا اعتراض نہیں کیا اور ستر ڈھانپنے کا حکم صرف عورتوں کو ہی نہیں بلکہ مردوں کو بھی ہے۔

اور وہ لوگ بہت بد نصیب اور بد بخت ہیں جنہیں اپنے دین اور اپنی معاشرتی روایات پر فخر نہیں تو ایسے لوگوں کیلئے راستے کھلے ہیں اور پلٹ کر واپس جنگلوں میں چلے جائیں اور وہاں جا کر پتے باندھیں یا بغیر پتے باندھیں گھومیں کوئی نہیں روکے گا آپکو ۔

اسی بیان پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو صرف بیان ہی دیا ہے اگر آپ انکی رائے کو نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیں، کون سا انہوں نے کوئی قانون بنا دیا ہے۔

واضح رہے اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پر کیا جہاں انہیں بطور مہمان پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts