اپنے کپڑے خود پھاڑنے والا یہ شخص کون ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئی

image

کراچی سے تعلق رکھنے واے ایک سہیل بیگ نامی وکیل نے کے الیکٹرک کے دفتر میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈرامے بازی کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا سارا ڈرامہ سی سی ٹی وی نے بے نقاب کر دیا ۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک وکیل کے الیکٹرک کے دفتر میں بیٹھا ہے اور اچانک سے اس نے اپنی قمیض پھاڑ لی اور شور شرابہ کرنے لگ گیا کہ کے الیکٹرک نے مجھے اور میرے بیٹے کو مارا ہے اور میرے بیٹے کا موبائل فون بھی چھین لیا ہے اور کہا کہ ہم کراچی اور سندھ والوں کی پکار سننے والا کوئی نہیں میری چیف جسٹس سندھ اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخؤاست ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ، وکلاء کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سہیل بیگ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے غنڈے پال رکھے ہیں جو لوگوں کیساتھ ایسا برا سلوک کرتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت آپ میری صورت میں دیکھ سکتے ہیں کیونکہ یہاں جو بھی حق کی بات کرتا ہے اسے مارتے ہیں اور موبائل چھینتے ہیں۔

یہ سارا ڈرامہ اس وکیل نے اپنے مطالبات منظور کروانے کیلئے کیا پر اب تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اس کے مطالبات آخر تھے کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts