لیجنڈری اداکار انور اقبال اسپتال سے بیماری کے دوران لی گئی تصویر پر برہم ۔۔ کیا پیغام جاری کر دیا؟

image

ماضی کے مشہور اداکار و ڈائریکٹر انور اقبال بلوچ نے اپنی اسپتال میں بیماری کے دوران لی گئی تصویر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بہت غیر زمہ دارانہ عمل ہے کیونکہ اسپتال سے لی جانے والی تصویر میری اجازت سے نہیں لی گئی ۔

جس سے میری اور میری فیملی کی پرائیویسی متاثر ہوئی جبکہ میں اپنے مداحوں، دوست اور میڈیا کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ جو میری لیے اتنے فکر مند تھے لیکن کچھ لوگوں نے مجھے بہت مایوس بھی کیا۔

نامور اداکار انور اقبال نے مزید کہا کہ کہ میں کچھ عرصے سے بہت زیادہ بیمار ضرور ہوں لیکن میں کراچی میں بہترین ڈاکٹرز سے اپنا علاج بھی کروا رہا ہوں ، یہ پیغام انور اقبال کے نام سے منسوب ایک فیس بک پیج پر دیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے، مداحوں کے جذبات اور پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکار انور اقبال کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں کافی علیل نظر آرہے ہیں اور انکے دوست احباب کی جانب سے لوگوں سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts