گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔۔ کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟ جانیئے

image

گرمی کی چھٹیاں ہر سال ہی ہوتی ہیں وہ بھی جون اور جولائی میں، لیکن جب سے کورونا وائرس آیا تو اسکول بند ہوگئے اور آن لائن کلاسز ہوئیں۔ اس مرتبہ جوں ہی محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ باقاعدہ اسکول کُھل گئے ہیں اسی دوران گرمی کی حالیہ لہر پنجاب بھر میں شدت اختیار کرگئی اور اسکولوں کو بند کرنے یا گرمی کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی۔

مگر آج ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ: '' صوبے پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔ پہلی سے ساتویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو بغیر امتحانات کے پاس کرنے اور پروموٹ کرنے کا بھی کہا گیا ہے، لیکن بغیر امتحان سے مقصد یہ ہے کہ بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس میں اگر فیل ہوئے تو اسے فیل نہیں سمجھا جائے گا۔

فیصلے کے بعد پنجاب کے طلباء تو بہت خوش ہیں کیونکہ ان کو مزید چھٹیاں مل گئی ہیں۔ مگر اس وقت طلباء کے لئے سب سے اہم ٹیسٹ ہے، جس کی تیاری ان کو لازمی کرنی ہے۔ آٹھویں جماعت کے طالبِ علموں کے لئے مکمل امتحانات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ البتہ سندھ حکومت نے ایسا کوئی بیان اب تک نہیں دیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.