حکومت کو مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مویشی منڈیوں میں آنے والوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور جس شخص نے ویکسین نہ لگوائی ہو یا وہ اس بات کا ثبوت دینے سے قاصر ہو کہ واقعی اس نے ویکسین لگوا لی ہے اسے مویشی منڈیوں میں واخل نہیں ہونے دیا جائے ۔
مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور خریدار دونوں کو ہی فیس ماسک کا استعمال اور کورونا وائرس کی ویکسین بھی لازمی لگوانی ہوگی جبکہ منڈی انتظامیہ کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مویشی منڈیوں میں جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا جائے، مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائیں اور وہاں تمام آنے والے افراد کی اسکریننگ بھی کی جائے۔
اس کے علاوہ حکومت نے جانوروں کی خریداری کے دوران سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، آن لائن خریداری کو ترجیح دینے، عید الاضحیٰ پر پر ہجوم جگہوں پر نہ جانے اور دعوتوں سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔